عراق کے کرد باغیوں پر حملوں کی ایرانی توثیق

تہران ۔ 9ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی اعلیٰ ترین تنظیم پاسداران انقلاب نے آج توثیق کی کہ اُس نے ایک مہلک میزائل حملہ کرد باغیوں کے شمالی عراق کے علاقہ پر ایک دن قبل کیا ہے ۔ دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹرس کامیابی کے ساتھ حملہ کا نشانہ بنائے گئے ۔ 7 بری فوج نے راکٹ حملے کئے تھے ۔ محکمہ میزائل پاسدارن انقلاب کی جانب سے یہ حملے کئے گئے تھے ‘ اس کے خبررساں ادارہ’’ سپاہ نیوز‘‘ ویب سائیٹ پر یہ بیان شائع کیا گیا ہے ۔