عراق کی مسجد میں خودکش حملہ14 نمازی جاں بحق

بغداد۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام)  عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 14 نمازی جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت بغداد کے مغربی علاقے میں واقع مسجد ابو غریب میں خودکش جیکٹ پہنے حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب لوگ نماز تہجد کے لئے صف بندی کر رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔