عراق کی فوج موصل سے صرف چند میٹر دور

موصل ۔ 9جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت عراق نے کہا کہ اس کی افواج دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ موصل سے صرف چند میٹر کے فاصلہ پر ہے ۔ ایک دن قبل عسکریت پسندوں نے فوج پر جوابی حملہ کیا تھا ۔ مشترکہ کارروائی کمان کے بموجب اس کی شاخیں اپنی پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہیں اور سرکاری افواج بہت جلد دریا تک پہنچ جائیں گی ۔ عراقی عہدیداروں نے کہا کہ صورتحال اعلانات کے مطابق ہے ۔ پرانا شہر دریائے دجلہ کے کنارے واقع ہے لیکن فوج کی پیشرفت حالیہ دنوں میںسست رفتار ہوگئی ہے ۔ عسکریت پسند ایک مربع کلومیٹر کے رقبہ پر قابض ہیں اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔ جب کہ امریکی جنگی طیارے اس علاقہ کو عسکریت پسندوں سے پاک کرنے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔