واشنگٹن 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ درجنوں میزائیل اور ڈرون طیارے عراق کو بھیج رہا ہے تا کہ اسے القاعدہ کی پشت پناہی والے تشدد میں حالیہ اضافہ سے لڑنے میں مدد مل سکے۔ایک میڈیا رپورٹ نے آج کہا کہ ان ہتھیاروں میں عراق کے خریدے گئے 75 ہیل فائر میزائیلوں کی کھیپ شامل ہیں جو واشنگٹن نے اس ملک کو گزشتہ ہفتے بھیج دی ہے ۔ بغداد کو ان دنوں عسکریت پسندی کی بدترین لہر کا سامنا ہے۔
دیویانی کیس :امریکی حکام نے ملازمہ کی ویزا درخواست کو سمجھنے میں غلطی کی
واشنگٹن 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دیویانی کھوبر گاڑے کی ملازمہ سنگیتا رچرڈ کیلئے پیش کردہ ویزا درخواست پر طائرانہ نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی حکام نے ظاہر طور پر اس گھریلو مددگار کو ادا کی جانے والی اجرت کے تعلق سے معلومات کو سمجھنے میں غلطی کردی۔ بیورو آف ڈپلومیٹک سکیوریٹی سے وابستہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے تحقیقات کار نے بظاہر دیویانی کی تنخواہ 4500 امریکی ڈالر کو ان کی ملازمہ سنگیتا کی اجرت سمجھتے ہوئے غلطی کی۔ ذرائع نے کہا کہ یہ بات کہ اس لغزش کے نتیجہ میںدیویانی کی 12 ڈسمبر کو نیو یارک میں ویزا دھوکہ دہی کے الزامات پر گرفتاری ہوئی،عارضی ورک ویزا درخواست کے صفحہ اول اور بیورو آف ڈپلومیٹک سکیوریٹی کی داخل کردہ شکایت سے عیاں ہے ۔