واشنگٹن ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما عراق میں جاری بحران سے نمٹنے کیلئے فضائی حملوں یا غذا اور ادویات کی فراہمی پر غور کررہے ہیں۔ عراق میں تقریباً 40,000 مذہبی اقلیتیں پریشان کن حالات سے دوچار ہیں اور وہ پہاڑی چوٹیوں پر گرمی اور پیاس کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں۔ اوباما نے آج وائٹ ہاؤز میں سکیورٹی ٹیم کیساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں مختلف امکانات جیسے فضائی حملے یا ان پہاڑی علاقوں پر غذائی پیاکٹس و ادویات گرانے کے متعلق غوروخوض کیا گیا۔