نئی دہلی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے جنگ سے متاثرہ کرکک میں 11 ہندوستانی نرسیس کو بچا لیا گیا ہے اور وہ آئندہ 3 تا 5 دن میں واپس ہوں گی۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ 11 نرسوں کا بیاچ اربیل پہنچ گیا اور وہ ہندوستانی مشن اسٹاف کے پاس محفوظ ہیں۔ وہ آئندہ 3 تا 5 دن میں کیرالا واپس ہوں گی کیونکہ ان کی سفری دستاویز کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور ہندوستانی مشن نئے دستاویزات تیار کررہا ہے۔ تقریباً 40 ہندوستانیوں کو جنہیں گزشتہ سال جون سے داعش نے یرغمال بنا رکھا ہے ، سمجھا جاتا ہے کہ عراق کے جنگ سے متاثرہ شہروں میں ہندوستانی شہریوں کے چند چھوٹے گروپس اسی طرح پھنسے ہوئے ہیں۔