عراق میں پھنسے ہندوستانیوں کی اطلاع کیلئے کنٹرول روم کا قیام

نئی دہلی 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج 24 گھنٹے کام کرنے والا ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے تاکہ عراق میں پھنسے ہندوستانیوں کے افراد خاندان کو اطلاع فراہم کی جاسکے ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ عراق کی صورتحال کے پیش نظر 24 گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ تکریت میں 46 نرسیں اور موصل میں 40 دوسرے ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں اور وہاں وہ مشکلات کا شکار ہیں۔