بغداد : عراق میں الیکشن کمیشن نے جمعہ کو مئی میں ہوئے انتخابات کے نتائج کی تفصیلات جاری کردی جس میں عوامی ومذہبی لیڈر مقتدی الصدر نے برتری بر قرار رکھی ہے ۔عراق میں مختلف پارٹیو ں کی جانب سے پارلیمنٹ انتخابات میں وسیع تر دھاندلی کے الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد نتائج جاری کرنے کے عمل کوروک دیاگیاتھا ۔ تاہم اس سال جون میں پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو نتائج جاری کرنے کاحکم دیا ۔اس کے بعد عراق الیکشن کمیشن نے ان تفصیلات کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی ۔
عراق کے نتائج ظاہر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ عراق کے ۱۸؍ صوبوں میں سے ۱۳؍ صوبوں کے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شیعہ فرقہ کے مذہبی رہنما مقتدی الصدر کی پارٹی پہلے نمبر پر او رشیعہ ملیشیا لیڈر کی پارٹی دوسرے نمبر پر برقرار ہے ۔جب کہ عراق کے موجودہ وزیر اعظم حیدرالعبادی کی پارٹی تیسرے نمبر پر ہے ۔