عراق میں واقع امریکی سفارت خانہ کے عملہ کو تخلیہ کی ہدایت

واشنگٹن۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارت خانہ کے ان تمام نان ۔ ایمرجنسی (غیرہنگامی) اسٹاف کو سفارت خانہ سے اور اوبیل میں واقع قونصل خانہ کا فوری طور پر تخلیہ کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ امریکہ اور عراق کے پڑوسی ایران کے درمیان اس وقت کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے ایران پر حالیہ دونوں میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے پڑوس کے علاقوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل امریکہ نے اپنے شہریوں کو عراق کا سفر کرنے کیلئے سخت سہولتیں بھی جاری کی تھیں جس کے مطابق عراق میں اب بھی متعدد دہشت گرد گروپس سرگرم ہیں اور وہ سکیورٹی فورسیس اور شہریوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ مخالف امریکہ مسلکی ملیشیا میں عراق میں موجود امریکی شہریوں اور مغربی کمپنیوں کیلئے خطرہ کا باعث ہوسکتے ہیں۔