بروسیلز ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ناٹو نے عراقی فوجیوں کی تربیت شروع کردی ہے تاکہ وہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے نصب کئے ہوئے بموں کو ناکارہ بناسکیں ۔ اتحاد نے آج کہا کہ پروگرام کی توسیع پڑوسی ملک اردن تک پہلے ہی کی جاچکی ہے ۔ 5 ہفتہ طویل فورس میں کم از کم تیس فوجی حصہ لے رہے ہیں ۔ انہیں مہلک ترقی یافتہ دھماکو آلات کو ناکارہ بنانے کی تربیت دی جاتی ہے ۔ تاحال اس علاقہ کی عراقی فوج زمین کو سرنگوں سے پاک کرنے اور دھماکو آلات کو ناکارہ بنانے کی تربیت اردن سے حاصل کیا کرتی تھی ۔ عراقی فوج کو موثر بنانے کا مطلب عراق کو محفوظ ملک بنانا ہوگا ۔ مشرق وسطیٰ میں یہ کافی مستحکم ملک ہوگا ۔ اتحاد کے ارکان نے اتفاق کیا ہے کہ تربیت کے پروگرام کو توسیع دی جائے ۔ وارسا میں منعقدہ چوٹی کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔