عراق میں مغویہ ہندوستانی محفوظ

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے موصل ٹاؤن میں داعش نے جن ہندوستانیوں بشمول 39 کنسٹرکشن ورکرس کا اغواء کرلیا ہے وہ محفوظ ہیں اور انہیں کوئی گزند نہیں پہنچائی گئی۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں موصولہ اطلاعات کے مطابق مغویہ ہندوستانی مملکت اسلامیہ کی تحویل میں ہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔ یہ ہندوستانی شہری ترکی کی کنسٹرکشن کمپنی سے وابستہ تھے اور موصل میں کام کررہے تھے۔ ان کا وسط جون میں اغواء کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ جنگ زدہ عراق کی صورتحال پر حکومت نظر رکھے ہوئے ہے۔