جنیوا ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے صدر شعبہ انسانی حقوق نے آج عراق میں ماورائے عدالت ہلاکتوں پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں حالیہ دنوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد ایک ہزار ہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انسانی حقوق نوین پلے نے کہا کہ باہم جنگ میںمصروف فریقین پر ذمہ داری ہیکہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور انسانی رویہ اختیار کرتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ کریں۔
پاکستانی قیدیوں کی افغان جیل سے منتقلی
کابل ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ افغانستان کی ایک خفیہ جیل سے ایک درجن مشتبہ دہشت گردوں کو ان کے آبائی ملکوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کو بغیر کسی مقدمے کے کئی برس تک پروان جیل میں رکھا گیا تھا۔ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ قیدیوں کی یہ منتقلی گزشتہ ماہ ہوئی تھی اور ان بارہ قیدیوں میں ایک کویتی، ایک فرانسیسی اور دس پاکستانی تھے۔