عراق میں دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ اہم مقام پر امریکی فوج کا قبضہ

واشنگٹن ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کمانڈوزـ نے دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ ایک اہم شہر پر عراق میں قبضہ کرلیا ہے اور آئندہ مہینوں میں دیگر کئی اہم مقامات پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روزنامہ نیویارک ٹائمس کی خبر کے بموجب امریکی ڈیلٹا فورس کمانڈوز نے دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ اہم شہر پر دوبارہ قبضہ کرلیا تاہم امریکی محکمہ دفاع نے اس خبر کی توثیق کرنے سے انکار کردیا۔ خبر میں شہر کا نام بھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ عراق میں 3670 امریکی فوجی ہنوز موجود ہیں جن کا مقصد عراقی فوج کو جو دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف جنگ کررہی ہیں، تربیت دینا ہے۔ عراق میں امریکی فوج کبھی کبھی کارروائی میں عملی حصہ بھی لیتی ہے جبکہ کارروائی کو کوئی خطرہ درپیش نہ ہو۔