عراق میں جہادیوں نے ہمارے ساتھ بہتر سلوک کیا : نرسس

کوچی ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عراق میں گڑبڑ کے دوران یرغمال بنالی جانے والی ہندوستان کی 46 نرسوں کے گروپ نے کہا کہ جہادیوں نے ان کے ساتھ بہتر سلوک کیا اور کوئی غلط برتاؤ نہیں کیا گیا ۔ کیرالا سے تعلق رکھنے والی ان نرسوں نے اپنے ارکان خاندان سے ملاقات کے بعد عراق کے جہادیوں کے حسن سلوک کی ستائش کی ۔ ایک نرس نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ اب میں وطن واپس نہیں ہوں گی ۔ اب دو دن میں میرا خاتمہ ہوجائے گا لیکن جہادیوں نے ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی کوئی زیادتی نہیں کی ۔ جہادیوں نے ہم سے کہا کہ آپ لوگ ہندوستانی نرسس ہیں ہم آپ لوگوں کو کوئی گزند نہیں پہونچا رہے ہیں ۔۔