عراق میں ترک فوج ناقابل قبول : روس

ماسکو۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) روسی حکومت نے عراق میں ترک فوج کی مداخلت شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ نے وزیرخارجہ سیرگی لاوروف کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ماسکو ترکی کی عراق میں فوجی مدخلت کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم ترکی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عراق سے اپنی فوجیں فورا واپس بلائے۔لافروف کا کہنا ہے کہ عراق میں ترک فوج کی موجودگی ہمیں کسی صورت میں قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طورپر ترک جو کچھ کررہے ہیں وہ اس سے زیادہ کے مستحق ہیں جو ہمارے مغربی اتحادیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔دو پڑوسی ملکوں شام اور ترکی کوباہمی سرحدوں پر متعلقہ حکومتوں کے خلاف سرگرم جنگجوؤں سے مسائل درپیش ہیں اور دونوں حکومتیں ایک دوسرے پر اپنے مخالفین کی مدد کے الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔ ترکی کو کرد باغیوں کے حملوں کا سامنا ہے جبکہ شام کو داعش اور اسد حکومت کے مخالفین کے حملوں کا سامنا ہے۔