بغداد ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ اس دوران عراقی فوج نے بڑے پیمانے پر داعش کے خلاف کارروائی جاری رکھی اور تکریت کو دوبارہ آزاد کرانے کی سمت پیشرفت جاری ہے۔ آج بغداد کے صدر سٹی میں مصروف تجارتی مقام پر بم دھماکہ ہوا جس میں 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ دوسرا بم دھماکہ تربیہ میں ترکاری کی مارکٹ میں ہوا جس میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔ تاحال کسی نے بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔