حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : امن اور یکجہتی کے لیے کام کرنے والی سیول سوسائٹی تنظیموں پر مشتمل کووا انٹر فیتھ فورم سالیڈاریٹی کمیٹی فار عراق کی جانب سے عراق میں آئی ایس آئی ایس جنگجوؤں کی بربریت کے خلاف 13 اگست کو شام 4 بجے دھرنا چوک اندرا پارک پر احتجاج کیا جائے گا ۔ سندھیا ، کمیونیکیشن آفیسر کووا انٹر فیتھ فورم سالیڈاریٹی کمیٹی فار عراق کے مطابق اس احتجاج میں دانشور ، آرٹسٹس ، مختلف تنظیموں کے کارکن حصہ لیں گے ۔ انہوں نے عوام سے بڑی تعداد میں اس احتجاجی پروگرام میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔۔