نئی دہلی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج مسئلہ عراق پر حکومت کے خلاف اپنی مہم چھیڑتے ہوئے کہا کہ کہیں نہ کہیں کچھ ’’لاپرواہی‘‘ ہوئی ہے، جبکہ حکومت کا ادعا ہے کہ وہ چوبیسوں گھنٹے سرگرم رہتے ہوئے اُس ملک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بچانے کے جتن کررہی ہے۔ سینئر کانگریس ترجمان آنند شرما نے کہا کہ حکومت ہند کو عراق سے اپنے تمام شہریوں کا تخلیہ کراتے ہوئے انہیں واپس لانے کی اپنی کوششوں میں شدت پیدا کرنا ضروری ہے۔ اے آئی سی سی جنرل سیکریٹری امبیکا سونی نے بھی تعجب کیا کہ آخر حکومت کس نوعیت کی نگرانی کررہی ہے۔ پارٹی لیڈر منی شنکر ایّر نے بھی حکومت پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ نئی حکومت کیا کرسکتی ہے۔ ’’مجھے اِن بزدل لوگوں پر کوئی بھروسہ نہیں ہے‘‘۔