عراق سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے انتظامات

وزارت خارجہ کی کامیاب مساعی، مزید 400 افراد کی واپسی کا امکان
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عراق میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو ملک واپس لانے کے انتظامات میں کامیابی حاصل ہورہی ہے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے عراق سے ہندوستانیوں کو ملک منتقل کرنے کے لیے شروع کردہ مشن بغداد کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ وزارت خارجہ کے باوثوق ذرائع کے مطابق آج رات تقریبا 200 ہندوستانیوں خصوصی طیارے سے بہ حفاظت ملک منتقل کیا جارہا یہ ۔ امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تقریبا 400 مزید ہندوستانی جو ملک کے مختلف شہریوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ حیدرآباد ، ممبئی ، بنگلور ، کولکتہ ، چینائی ، ملک منتقل کیا جائے گا ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق عراقی حکومت ہندوستانی سفارت خانہ سے مسلسل ربط میں ہے اور عراقی ایرویز کے خصوصی چارٹیڈ طیارے سے ہندوستانیوں کو بہ حفاظت ملک منتقل کیا جارہا ہے ۔ جو عراقی شہر نجف سے دہلی آئے گا ۔ امکان ہے کہ پیر کے دن تک 1200 ہندوستانی ملک واپس لائے جائیں گے ۔ مشن بغداد عراق میں موجودہ ان ہندوستانیوں کے لیے بھی سرگرم ہے جو مختلف بڑی بڑی کمپنیوں میں برسرروزگار ہیں اور کیرالا کی نرسوں کو بھی اس مشن بغداد کے تحت ملک منتقل کیا گیا ۔ سفارتی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔۔