عراق اور شام میں بربریت کی مذمت

ہندوستانی مسلمانوں کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ہندوستانی مسلمانوں نے عراق اور شام میں جاری بربریت اور حملوں کی مذمت کی ۔ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد بشمول ممتاز شخصیتوں جیسے فلمی اداکارہ شبانہ اعظمی ، جے جواد ایڈوکیٹ ، چینائی عامر ادریسی صدر اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس ممبئی ، عباس شمائل رضوی سنیما ٹو گرافر اور فوٹو گرافر دہلی ، عبدالمنان پروفیسر گوہاٹی یونیورسٹی آسام ، عبدالسلام صدر ، جسٹس اینڈ ایکویٹی ڈیمانڈ سمیتی آسام ، ابوصالح شریف ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر یو ایس ۔ انڈیا پالیسی انسٹی ٹیوشن واشنگٹن ، ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست حیدرآباد ، زاہد ایس کمال ریٹائرڈ گورنمنٹ آفیسر دہلی اور دوسروں نے عراق اور شام میں جاری بربریت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اس کی سخت مذمت کی ۔ واضح رہے کہ عراق میں داعش کی سرگرمیوں اور کارروائیوں پر ساری دنیا میں خاص کر مغربی ملکوں میں شدید مذمت کی جارہی ہے ۔۔