عراقی فوج میں لڑنے کا جذبہ نہیں : امریکہ

واشنگٹن / بغداد۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ڈیفنٹس سکریٹری ایشٹن کارٹر نے آج کہا ہے کہ عراقی فوج رمضی میں مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے صوبہ عنبر کے دارالحکومت اور اس اہم ترین شہر پر قبضہ کرلیا ہے ۔ عراق کی اندرون ایک سال یہ سب سے بدترین شکست رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شہر دہشت گردوں کے ہاتھ اس لئے گیا کیونکہ عراقی فوج تعداد میں زیادہ ہونے کے باوجود ذہنی طور پر اس لڑائی کیلئے تیار نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عراقی فوج میں لڑنے کا جذبہ نہیں ۔ وہ تعداد میں زیادہ ہیں اور مخالف طاقت پر حاوی ہوسکتے تھے لیکن عراقی فوج لڑائی میں ناکام رہی اور اس شہر سے واپس نکل آئی ۔ اس دوران داعش نے عراق اور شام کے درمیان سرحدی کراسنگ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ رمضی اور پامیرہ شہر پر قبضے کے بعد داعش کی یہ ایک اور کامیابی رہی ۔