عراقی سرحد پر ایرانی پاسداران انقلاب کے 10 گارڈ ہلاک

تہران ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایران نے کہا ہے کہ عراق سے متصلہ سرحد کے قریب ان کے فوجی اڈوں پر تخریب کاروں کے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کم سے کم 10 گارڈ ہلاک ہوگئے ۔ ایران کے شمال مغربی کردستان کے ضلع مریدان کے تحت موضع داری میں جمعہ کی شب یہ حملہ ہوا تھا ۔ گارڈس کے زینی فورسیس کے ڈیویںن نے کہا کہ ’ بدی کے پیرو باغیوں اور دہشت گردوں کی طرف سے پاسداران انقلاب کی ایک سرحدی چوکی پر حملہ کیا گیا ۔ اسلحہ کے گودام میں دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں 10 جانباز شہید ہوئے ۔۔