عراقی اسٹیڈیم میں خودکش دھماکہ ، 41 ہلاک 105 زخمی ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

بغداد ۔ 26 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں نے کہا کہے کہ ایک فٹبال اسٹیڈیم پر ہوئے خودکش بمبار دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 تک پہونچ گئی ہے اور دیگر 105 افراد زـخمی ہوئے ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ صحت عامہ اور سکیورٹی ذرائع نے گزشتہ روز اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے مہلوکین کی تعداد بتائی تھی کیونکہ وہ اخباری نمائندوں کو تفصیلات بنانے کے مجاز نہیں ہیں۔ بغداد سے تقریباً 50 کیلومیٹر دور اسکندریہ کے ایک چھوٹے فٹبال اسٹیڈیم میں ایک میچ کے دوران یہ خودکش بمبار دھماکہ ہوا تھا اور داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’شیعہ جنگجوؤں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ حملہ کیا گیا تھا ‘‘۔ داعش نے اس ہفتہ بلجیم کے دارالحکومت بروسلز میں ہوئے خودکش حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے جس میں 31 افراد ہلاک اور دیگر سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ داعش حالیہ عرصہ کے دوران عراق اور شام کے کئی مقامات پر پسپائی کا شکار ہوئی ہے اور اپنے طاقتور گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں سے محرومی کے بعد عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے سلسلہ وار دہشت گرد حملوں کا آغاز کی ہے ۔