دوبئی ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گلوکار عدنان سمیع نے گذشتہ کل کہا کہ ان کے ’’اسٹاف‘‘ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور انہیں کویتی عہدیداروں نے ’’ہندوستانی کتے‘‘ کہا۔ عدنان سمیع نے گذشتہ کل ’’ٹویٹ‘‘ کے ذریعہ اس پورے واقعہ کو دہراتے ہوئے کویت میں ہندوستانی سفارتخانہ کو مطلع کیا۔ سمیع نے کویت عہدیداروں کی ٹویٹ پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم یہاں آپ کے ملک میں ہمارے ہندوستانی محبت لئے ہوئے اور اس کا پیغام امن لئے ہوئے آئے ہیں اور آپ کے ایمیگریشن اسٹاف نے بغیر کسی وجہ اشتعال کے انہوں نے میرے اسٹاف کو ’’ہندوستانی کتے‘‘ کہا اور سشماجی! جب آپ سے میں نے اس سلسلہ میں تعاون اور کارروائی کی درخواست کی تو آپ نے بھی خاموشی اختیار کی۔ تاہم بعد میں عدنان سمیع نے سشماسوراج سے ٹوئیٹر پر اظہارتشکر کیا کہ وہ بہت زیادہ فعال ہیں اور مجھے فخر ہیکہ آپ ہماری وزیرخارجہ ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہیکہ سشماسوراج نے ان کی ٹوئیٹ کا فوری مثبت جواب دیا۔