عدم رواداری کے خلاف سونیا اور راہول کی صدر سے مجوزہ ملاقات

نئی دہلی ۔ یکم / نومبر(سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی توقع ہے کہ بہت جلد صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے تاکہ ملک میں بڑھتی عدم رواداری کی سمت ان کی توجہ مبذول کرائی جاسکے ۔ کانگریس پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صدر اور نائب صدر کانگریس جاریہ ہفتہ پارٹی کے دیگر سینئر قائدین اور چند ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ صدرجمہوریہ سے ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ راشٹرپتی بھون تک مارچ بھی منظم کریں گے ۔ یہ وفد صدرجمہوریہ سے خواہش کرے گا کہ وہ حکومت کو اس معاملے میں سخت موقف اختیار کرنے کا مشورہ دیں ۔