عدم رواداری کے خلاف احتجاج جاری: نین تاراسہگل

کولکتہ ۔24جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) نامور مصنف نین تارا سہگل جنہوں نے قبل ازیں ادبی ایوارڈ واپس لینے سے انکار کیا تھا آج ساہتیہ اکیڈیمی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ عدم رواداری کے خلاف ان کا احتجاج جاری ہے ۔ وہ واضح کردینا چاہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے فیصلہ پرکوئی نظرثانی نہیں کی ہے ۔ آزادی اظہار پر جب تک حملے جاری رہیں گے اُن کا احتجاج بھی جاری رہے گا ۔ انہوں نے کنڑا مصنف کلبرگی ‘ مہاراشٹرا کے نریندر ڈابھولکر اور گووند بھنسارے کے قتل کے خلاف بطور احتجاج اپنا ایوارڈ واپس کردیا تھا ۔