عدم رواداری ناقابل برداشت : کیمرون

لندن ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم کے بعد ملک میں نسلی امتیاز کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ میں عدم رواداری کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم 10 ڈاوننگ اسٹریٹ ترجمان نے کہا کہ حکومت یہ واضح کرنا چاہتی  ہیکہ عدم رواداری، تارکین وطن کو دھمکیاں اور انہیں ملک چھوڑنے کے بارے میں خبردار کرنے کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ برطانیہ میں یوروپی یونین سے اخراج کے سلسلہ میں ہوئے ریفرنڈم کے بعد نسلی منافرت اور نفرت پر مبنی جرائم کے 100 سے زائد واقعات پیش آئے۔ ایک اسکول کے باہر پلے کارڈ رکھا گیا جس پر لکھا تھا کہ پولینڈ کو یہاں آنے نہیں دیا جائے گا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک اسکول کا معائنہ کیا اور کہا کہ معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔