عدم تشدد کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کا حصول ڈینٹل کیمپ سے سرینواس ریڈی اور عبدالمقیت چندا کا خطاب

شمس آباد ۔ /2 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرا شیکھر نے مرن برت کے چھ سال پر ٹی آر ایس میناریٹی سیل کی جانب سے 11 روزہ پروگرام کے چوتھے دن مشیرآباد گورنمنٹ اسکول میں مفت ڈینٹل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا ۔ وی سرینواس ریڈی گریٹر حیدرآباد ، اڈاک کمیٹی ممبر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ کے چندرا شیکھر راؤ نے عدم تشدد کے ذریعہ گاندھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریاست تلنگانہ حاصل کیا ۔ مرن برت کے چھ سال کی تکمیل پر عبدالمقیت چندا نے 11 روزہ پروگرام منعقد کررہے ہیں ۔ اس کے تحت آج چوتھے دن مفت ڈینٹل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں مریضوں کو مفت دوا تقسیم کی گئی اور ساتھ ہی انہیں ضرورت پڑنے پر آپریشن کا بھی مفت انتظام کیا جائے گا ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ آج سے چھ سال قبل اسی دن کے سی آر کے مرن برت کے چوتھے دن کے سی آر کی طبعیت خراب ہونے سے عوام میں بے چینی پیدا ہوگئی تھی اور ہر شخص تشدد پر آمادہ ہوگیا تھا ۔ کے سی آر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے صبر سے کام لینے کو کہا تھا ۔ کے سی آر نے عدم تشدد کو ترجیح دیتے ہوئے مرن برت جاری رکھا ۔ آخر کار ان کی ضد کے آگے حکومت کو جھکنا ہی پڑا اور /9 ڈسمبر کو علحدہ تلنگانہ کیلئے مرکزی حکومت نے اعلان کیا تھا جس سے ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ انہوں نے ریاست میں عوام کی بے چینی کو ختم کرنے کیلئے مسلسل عوام سے صبر کی اپیل کرتے ہوئے گاندھی کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی ۔ آج ان کی قیادت میں ریاست کو سنہرے تلنگانہ بنانے کیلئے تمام ترقیاتی کام انجام دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر انجمن محبان اہل بیت کی جانب سے ڈینٹل کیمپ کے انتظامات کئے گئے ۔ پی پرشوتم راؤ کوآرڈینیٹر ، ایم گوپال مشیرآباد انچارج، شفیع الدین صدر انجمن محبان اہل البیت ، ابرار حسین ، شریف الدین اسٹیٹ سکریٹری ، زاہد احمد خان ، عبدالصمد ، راجیش یادو ، علمدار حسین ، ہری بابو یادو ، منور شان ، شکیل احمد کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔