اقوام متحدہ ،27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس، ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ۔ سرگئی لاؤروف، جاوید ظریف اور میولٹ کیوسگلو نے چہارشنبہ کو شام کے عدلیب بحران پر روس۔ترکی معاہدے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس معاہدہ کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے شہریوں کی سلامتی کو ترجیح دی گئی ہے ۔ روس کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی ۔روسی نیوز ایجنسی طاس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے الگ ان وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکا نے 17 ستمبر کو سوچی میں عدلیب کے حالات کے استحکام پر ہوئے معاہدے کا گھر ائی سے جائزہ لیاتھا۔ اس معاہدہ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بغیر معاہدے کے جنگ جاری رکھتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کرنا ممکن بنایا گیا۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اجلاس میں شام کی آئینی کمیٹی کے کاموں کو شروع کرنے کے لئے زیادہ فعال کوششوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔