حیدرآباد۔10فبروری ( پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر اور کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت میں آج یہاں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے 12فبروری کو عدالت میں شخصی حاضری سے استثنی کی اپیل کی ہے۔ جگن نے اپنے وکیل کے ذریعہ دائر کردہ درخواست میں کہا کہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ انہیں پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں شرکت کرنا ہے جہاں تلنگانہ بل کی پیشکشی متوقع ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان کی درخواست پر کل سماعت ہوگی ۔