احمد آباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : معطل آئی اے ایس آفیسر پردیپ شرما نے آج کہا کہ جاسوسی اسکینڈل کے سلسلہ میں چیف منسٹر گجرات نریندر مودی ، امیت شاہ اور دیگر کے خلاف ان کی شکایت کو ایف آئی آر میں تبدیل نہ کیا جائے تو وہ عدالت سے رجوع ہوں گے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مودی کا دفاع کرنے والے یہ کہتے تھے کہ وہ ( پردیپ شرما ) خاتون کو ہراساں کررہے ہیں
اور جب خود انہوں نے شکایت درج کرائی ہے تو اب یہ گھناونا الزام عائد کیا جارہا ہے کہ میرا فون ٹیپ کیا گیا تاکہ کرپشن کے بارے میں پتہ چل سکے ۔ اس دوران یہ غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں کہ حکومت نے ریٹائرڈ جسٹس سگنیا بھٹ کمیشن کے روبرو حلفنامہ داخل کیا ہے ۔ تاہم ریاستی وزیر فینانس اور سرکاری ترجمان نتن پٹیل نے لا علمی کا اظہار کیا ۔۔