عدالتی مترجموں کے اخراجات کا 15 ملین پونڈ سے تجاوز

لندن 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جسٹس منسٹر شیلیش وارا نے انکشاف کیا ہے کہ عدالتوں میں غیر ملکی مترجموں کے اخراجات کی مد میں ٹیکس دہندگان کو 15 ملین پونڈ سے زائد کے اخراجات ادا کرنے پڑتے ہیں۔ گزشتہ سال ایچ ایم کورٹس اینڈ ٹریبونل سرویس (ایچ ایم سی ٹی ایس) نے 15,537,821.29 پونڈ مترجموں کی مد میں خرچ کئے جبکہ 2012 ء میں 7,940,128.73 پونڈ خرچ کئے گئے۔ اس طرح گزشتہ سال کے اخراجات اس سے پچھلے سال سے تقریباً دوگنے تھے۔