عدالتی فیصلے کی تاخیر پررام مندر کی تعمیر کیلئے آرڈیننس ممکن : یوپی وزیر

دیوریا۔ 6 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش حکومت میں مویشی پروری کے ریاستی وزیر جے پرکاش نشاد نے کہا کہ ملک کی عدالت عظمی میں اگراجودھیا متنازعہ زمیے کے فیصلے میں تأخیر ہوتی ہے تواجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت ایک آرڈیننس لا سکتی ہے ۔مسٹر نشاد نے منگل کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی عدالت کا احترام کرتی ہے ۔ ملک کی عوام کے ساتھ بی جے پی بھی اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ملک کی عدالت عظمی کا انتظار کرسکتی ہے ۔ اس معاملے میں بہت زیادہ تاخیر ہونے پر مرکزی حکومت اس کے حل کے لئے ایک آرڈیننس لا سکتی ہے ۔ بی جے پی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں رام مندرکی تعمیر کے لئے ملک کی عوام ، سادھو سنت بھی حکومت پر دباؤ بنا رہے ہیں۔ اجودھیا معاملے میں سے اکثریت کے عقیدے کا سوال ہے ۔ بی جے پی اور حکومت دونوں چاہتے ہیں کہ وہاں جلد سے جلد رام مندر کی تعمیر شروع ہو۔