حیدرآباد۔3اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اضلاع بالخصوص حیدرآباد و اطراف میں بارش سے عثمان ساگر و حمایت ساگر ذخائر آب میں اضافہ ریکارڈ ہو ہے۔ محکمہ آبرسانی کے مطابق گذشتہ دو یوم کی بارش میں دونوں ذخائر آب میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں بارش کے نتیجہ میں ان ذخائر آب میں سطح آب میں اضافہ ہوگا ۔ عثمان ساگر کی سطح آب 1790 فیٹ ہے اور اس میں 1777.50فیٹ سطح آب ریکارڈ کی گئی ہے اور عثمان ساگر میں پانی جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح حمایت ساگر کی سطح آب 1763.50 فیٹ ہے اور تاحال 1747.70فیٹ پانی ریکارڈ کیا گیا ہے۔آئندہ 72گھنٹوں کے دوران اگر مزید بارش ہوتی ہے تو دونوں ذخائر کی سطح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
حسین ساگر کی سطح میں بھی اضافہ
حیدرآباد۔3اکٹوبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں و مضافاتی علاقوں میں بارش سے حسین ساگر کی سطح آب میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور پانی کی نکاسی کا عمل بھی تیز ہوچکا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حسین ساگر کی مکمل سطح آب 513.580 میٹر ہے جبکہ موجودہ سطح آب 513.410 تک پہنچ چکی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حسین ساگر سے پانی کے اخراج اور پانی کی آمد مساوی ہونے سے خطرہ نہیں ہے لیکن حسین ساگر کی سطح میں اضافہ پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ حسین ساگر میں 1700 کیوزک پانی آرہا ہے جبکہ اخراج بھی 1700 کیوزک ہو رہا ہے ۔