لاہور ۔ 19اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کو آج چیف منسٹر پاکستانی پنجاب منتخب کیا ۔ انہیں پنجاب مسلم لیگ ( نواز ) کے شہباز کے مقابلہ میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 179 نشستیں ہیں جب کہ پی این ایل ( این ) کی 164 نشستیں ہیں ۔مسلم لیگ نواز نے اس انتخاب کو غیرمنصفانہ قرار دیا ہے ۔