عثمانیہ یونیورسٹی کے 6 مارچ کومنعقدشدنی امتحانات ملتوی

حیدرآباد 3 مارچ (آئی این این) حکومت تلنگانہ نے 6 مارچ کو ہولی تہوار کی تعطیل کا اعلان کیا ہے چنانچہ عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی فرسٹ انٹرنل امتحانات برائے II اور IV سمسٹر جو 6 مارچ کو منعقد ہونے والے تھے، اب 9 مارچ کو ہوں گے۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ 7 مارچ کو منعقد شدنی امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔