عثمانیہ یونیورسٹی کے میس چارجس کے طور پر 7 کروڑ روپئے منظور

حیدرآباد 29 مئی ( آئی این این ) حکومت تلنگانہ نے عثمانیہ یونیورسٹی کے 2005 – 14 کے عرصہ کے میس چارجس کے طور پر سات کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی نے درخواست روانہ کی تھی ۔ رجسٹرار پروفیسر ای سریش کمار نے چیف منسٹر سے اس منظوری پر اظہار تشکر کیا ہے ۔