عثمانیہ یونیورسٹی کے قریب پٹرول پمپ پر طلباء کا حملہ

حیدرآباد 26 مئی (این ایس ایس) عثمانیہ یونیورسٹی کی اراضی پر مکانات تعمیر کرنے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے آج یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک قریبی پٹرول پمپ پر حملہ کیا اور الزام عائد کیاکہ عثمانیہ یونیورسٹی کی اراضی پر یہ پٹرول پمپ بھی غیر مجاز طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے برہم طلبہ نے ایک جلوس کی شکل میں پٹرول پمپ پہونچ کر توڑ پھوڑ کی تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اُنھیں روک دیا اور کئی طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔