عثمانیہ یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی احتجاجی ریالی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ 17 دسمبر کو اپنے مطالبات کے ضمن میں حکومت کے لاپرواہی کے رویہ کے خلاف ریالی کا انعقاد کررہا ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشنس TSFUTA اور تلنگانہ یونیورسٹیز نان ٹیچنگ ایمپلائز اسوسی ایشن TUNTE دونوں کی جانب سے کال پر تدریسی اور غیر تدریسی عملہ یونیورسٹی کیمپس میں آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی تا ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ ریالی کا انعقاد کررہا ہے ۔ یہ عملہ اس بات پر احتجاج کررہا ہے کہ حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ کی یونیورسٹیز کے لیے تنخواہ اور وظیفہ کے لیے درکار گرانٹس مختص نہیں کی ہے ۔ ان کی شکایتوں کی فوری یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی ریالی نکالی جائے گی ۔