عثمانیہ یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی نے 13 اکٹوبر سے شروع ہونے والے ڈگری بی اے ، بی کام اور بی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات کو چند ناگزیر وجوہات کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پروفیسر کے پرتاپ ریڈی رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی نے یہ بات کہی ۔ اور بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کے سپلیمنٹری امتحانات کے تعلق سے یونیورسٹی انتظامیہ نے چند ناگزیر وجوہات کے پیش نظر ملتوی کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے اور بتایا کہ آئندہ ٹائم ٹیبل ( یعنی امتحانی تاریخوں کا) کا دوبارہ غور و خوص کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا ۔ پروفیسر انیل کرشنا چیف پبلک ریلیشنر آفیسر عثمانیہ یونیورسٹی نے یہ بات بتائی ۔