عثمانیہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب کے ضمن میں آج اردو ہال میں سمینار

حیدرآباد ۔ 24 فروری (راست) عثمانیہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب کے ضمن میں اردو آرٹس کالج، اردو مجلس اور سنٹر برائے دکن اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ دو روزہ قومی سمینار کے دوسرے دن آج 25 فروری کو گلشن حبیب اردو ہال حمایت میں سمینار کے دو سیشن رکھے گئے ہیں۔ پہلا سیشن 10:30 بجے دن ہوگا۔ صدارت جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ و صدر گورننگ باڈی کالج ہذا کریں گے جبکہ پروفیسر اشرف رفیع بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ پروفیسر رحمت یوسف زئی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ مقالہ نگار حضرات میں ڈاکٹر معید جاوید، ڈاکٹر فضل اللہ مکرم، ڈاکٹر اطہر سلطانہ اور ڈاکٹر موسیٰ اقبال شامل ہیں۔ اس سیشن کے کنوینر ڈاکٹر عتیق اقبال ہوں گے۔ اسی دن دوپہر 2 بجے بعد ظہرانہ دوسرا سیشن منعقد ہوگا، جس کی صدارت پروفیسر فاطمہ پروین کریں گی جبکہ جناب محمد ضیاء الدین نیر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر نکہت آرا شاہین، ڈاکٹر محمد جعفر جری، ڈاکٹر سید اسلام الدین، ڈاکٹر انورالدین مقالے پیش کریں گے۔