حیدرآباد 15مئی (یواین آئی) حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کا 17جون کو کانوکیشن ہوگا۔یہ کانوکیشن تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ منعقد کیاجارہا ہے ۔آخری مرتبہ اس کا کانوکیشن فروری 2013میں منعقد کیاگیا تھا۔تلنگانہ کے گورنر و یونیورسٹی کے چانسلر ای ایس ایل نرسمہن اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کمیکل ٹکنالوجی کے ڈائرکٹر ایس چندرشیکھراس کانوکیشن تقریب میں شرکت کرینگے جو ٹیگور آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔کانوکیشن کے موقع پر 260گولڈ میڈلس دیئے جائیں گے ۔