سال آخر میں کامیابی کا فیصد 52.40 اس سال بھی لڑکیوں کو سبقت
حیدرآباد /13 جون ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈگری بی اے ، بی کام ، بی ایس سی کے تعلیمی سال 2013-14 کے امتحانات کے نتائج اس سال تاخیر سے جاری ہوئے ۔ آج یونیورسٹی کیمپس میں وائس چانسلر نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں اعلان کیا ۔ یونیورسٹی نے ریگولر تین سال ڈگری کورس کے امتحانات سال اول ، دوم ، سال آخر میں جملہ 1,70,958 امیدواروں نے شرکت کی ۔ جن میں 88,461 لڑکے اور 82,497 لڑکیاں ہیں اور ان میں بی اے میں 19973 ، بی کام میں 99419 اور بی ایس سی میں 51566 امیدواروں نے امتحان لکھا ۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 52.40 رہا جن میں بی اے کامیاب امیدواروں کا فیصد 62.30 ، بی کام کا 52.72 فیصد اور بی ایس سی کے کامیابی کا تناسب سب سے کم 47.71 فیصد رہا ۔ یہ نتائج سال گذشتہ سے کچھ بہتر ہے ۔ سال گذشتہ بی اے کامیابی کا تناسب 50.75 بی کام کا 50.75 فیصد اور بی ایس سی کا 45.93 فیصد تھا ۔ ڈگری فائنل ائیر میں جملہ 44,223 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن کے منجملہ 23,175 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح کامیابی کا فیصد تناسب 52.40 رہا ۔ سال حال لڑکیوں نے لڑکیوں پر سبقت حاصل کی ۔ بی اے میں سال آخر میں 1596 لڑکیاں کامیاب رہی جبکہ لڑکوں کی تعداد 1400 تھی ۔ بی کام فائنل میں بھی لڑکیوں نے سبقت رہی ۔ کامیاب لڑکیوں کی تعداد 8368 رہی جبکہ لڑکے 6099 تھے ۔ اس طرح بی ایس سی فانئل ائیر میں لڑکے صرف 1497 کامیاب پائے جبکہ لڑکیوں کی تعداد 4215 رہی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے ملحقہ ڈگری کالجس کے نتائج میں اہم بات یہ رہی کہ کامیاب امیدواروں میں درجہ اول اور درجہ دوم کی تعداد درجہ سوم سے زیادہ ہے ۔ نتائج جاری ہونے پر فوری اس کو یونیورسٹی کے ویب سائٹ
www.osmania.ac.in
پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔