عثمانیہ یونیورسٹی پی جی فاصلاتی تعلیم میں داخلے کی آخری تاریخ

حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم (سی ڈی ای) میں پوسٹ گریجویشن کورسیز ایم اے، ایم کام، ایم ایس سی (ریاضی) میں داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے راست دیئے جارہے ہیں جو جاریہ تعلیمی سال 2015-16 ء کیلئے ہیں اور امتحان جون / جولائی 2016 ء میں رہے گا۔ مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے پی جی کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ ڈگری کامیاب امیدوار متعلقہ مضمون سے داخلے کے اہل ہیں۔ اس کی معلومات داخلہ رہبری کے لئے ایم آئی جی ایس جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار پر 040-24510012 رابطہ کریں۔