حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی میں داخلے کے لیے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 5 مارچ ہے ۔ داخلہ اسی تعلیمی سال کے لیے ہے اور امتحان جون / جولائی میں ہوگا ۔ ڈگری امیدوار اپنے متعلقہ مضمون سے پی جی کورس میں بغیر انٹرنس ٹسٹ کے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کے لیے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار 040-24510012 پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔