حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے تحت پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے / ایم کام میں داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے دئیے جارہے ہیں ۔ ڈگری کامیاب امیدوار متعلقہ مضمون سے دو سالہ پوسٹ گریجویشن کورس کرسکتے ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کے لیے ایم آئی جی ایس 24510012 پر ربط کریں ۔۔
اوپن یونیورسٹی ڈگری میں داخلے
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں انڈر گریجویشن کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے انٹر کامیاب یا اہلیتی امتحان (انٹرنس کامیاب ) امیدوار اہل ہیں ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگریونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔ داخلے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔ امیدوار 15 اکٹوبر تک یم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔