حیدرآباد ۔ 16 مارچ (پریس نوٹ) شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی میں 18 اور 19 مارچ 2015ء کو یو جی سی کا دو روزہ قومی سمینار بعنوان ’’ادب النساء فی العصر الحدیث‘‘ اس موضوع پر سمینار منعقد ہوگا جس میں ہندوستانی و غیرہندوستانی خواتین کی علمی و ادبی خدمات کو مختلف موضوعات کے تحت پیش کیا جائے گا۔ پروفیسر مہہ جبین اختر صدر شعبہ عربی و سمینار ڈائرکٹر کے بموجب جناب ظفر جاوید 18 مارچ کو 10.30 بجے صبح اس سمینار کا افتتاح بحیثیت مہمان خصوصی کریں گے۔ پروفیسر عصمت مہدی کلیدی خطبہ دیں گی۔ پروفیسر اکبر علی خان ، مولانا خواجہ شریف، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، پروفیسر جمیل النساء مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ سمینار میں ہندوستان کی مختلف جامعات سے جید پروفیسر و اساتذہ و ریسرچ اسکالرس اپنے علمی و تحقیقی مقالات کو پیش کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9440736311 ، 040-27682298 پر ربط کریں۔