عثمانیہ یونیورسٹی میں کمیونیکیشن اسکل پر ورکشاپ و تربیتی کلاسیس

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر سنٹر فار انگلش لینگویج ٹریننگ عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب 28 دسمبر کو سنٹر ہذا میں ایک روزہ ورکشاپ بعنوان پروناونسیشن اسکلس اینڈ کمیونیکیشن اسکلس پر ورکشاپ منعقد ہوگا ۔ ورکشاپ کے اوقات کار صبح 9-30 تا 4-45 بجے مقرر ہیں ۔ شرکت کی فیس 600 روپئے فی ورکشاپ مقرر ہے ۔ ڈائرکٹر نے مزید بتایاکہ 29 دسمبر سے صبح 6 تا 8 بجے دن اور شام 6 تا 8 بجے شب کے درمیان دو ماہ پر مشتمل انگلش کمیونیکیشن اسکلس اینڈ پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کورس کا آغاز ہوگا ۔ جس کی فیس 4 ہزار روپئے مقرر ہے جو کہ بہ شکل ڈی ڈی جو پرنسپل سی ای ایل ٹی یو سی ای عثمانیہ یونیورسٹی کے نام ادا شدنی ہو داخل کرنا ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے سنٹر ہذا واقع یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ عثمانیہ یونیورسٹی سے راست یا فون نمبر 64575575 پر ربط کریں ۔۔