حیدرآباد ۔ یکم جولائی (پریس نوٹ) عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں حال میں طوائف مہ لقا بائی چندا پر ایک سمپوزیم کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مقررین نے مہہ لقا بائی چندا کی خوبصورتی اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وہ نہ صرف فائن آرٹس میں آگے تھیں بلکہ مارشل آرٹس میں بھی اپنی برتری کو منوایا۔ وہ پینٹنگ، پکاسو، ڈانس میں مہارت رکھتی تھیں۔ وہ اُردو کی شاعرہ بھی تھیں۔ مقررین نے انہیں ہندوستان کی پہلی شاعرہ قرار دیا۔ اس سمپوزیم میں حصہ لیتے ہوئے پروفیسر ایس رامچندرم، وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی نے انکشاف کیاکہ مہہ لقا بائی چندا نے اڈیکمیٹ حیدرآباد میں ان کی پوری زمین عثمانیہ یونیورسٹی کے قیام کے لئے عطیہ دی تھی اور اس زمین پر موجودہ عثمانیہ یونیورسٹی کی تعمیر ہوئی (نمستے تلنگانہ مورخہ 22-6-2018 ، صفحہ 12)