اراضی فراہم کرنے وائس چانسلر سے حکومت کی خواہش
حیدرآباد۔7مئی ( سیاست نیوز) وزیر اکسائز ٹی پدما راؤ نے عثمانیہ یونیورسٹی کے احاطہ میں ایمپلائیز کو ڈبل بیڈڑوم مکانات اور ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے اراضی حوالے کرنے وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی کو ہدایت دی ۔ آج ٹی پدما راؤ نے اجلاس طلب کیا جس میں وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس رامچندرم کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مختلف مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے احاطہ میں مختلف کیمپس میں مقیم یونیورسٹی ملازمین کو مستقل مکانات کی فراہمی کیلئے اراضی فراہم کرنے پر ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کا پیشکش کیا ۔ ساتھ ہی مانیکشور نگر علاقہ کے غریب عوام عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ اور عملے کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے ہاسپٹل کی تعمیر کا فیصلہ کرکے ماضی میں اراضی مختص کی گئی تھی ۔ وہ اراضی حکومت کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا ۔ یونیورسٹی حدود میں مختلف بستیوں کے عوام کو پینے کا پانی ‘ برقی سربراہی و دوسری سہولتوں کی فراہمی کیلئے تعاون کی خواہش کی ۔ وائس چانسلر نے مختلف مسائل کا جائزہ لینے کا تیقن دیا ۔ پدما راؤ نے عثمانیہ یونیورسٹی کے ماڈل اسکول میں عارضی کلاسیس شروع کرنے کی اجازت طلب کی جس پر وائس چانسلر نے مثبت ردعمل کا اظہارکیا ۔